3

زیر حراست ملزم چھڑانے پر 4خواتین سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج

جوہرآباد:مٹھہ ٹوانہ پولیس نے بیلف پر حملہ کر کے زیر حراست سے ملزم کو چھڑانے پر 4خواتین سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بیلف حامد علی سینئر سول جج رانا محمد سعید کی عدالت سے ملزم محمد یعقوب کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر گیا اُسے گرفتار کیا تو ملزم کے بھائی غلام قادر، ساتھیوں محمد وارث ، رضیہ بی بی ، زرینہ بی بی، زہرہ خاتون اور چار نامعلوم افراد نے حملہ کر کے محمد یعقوب کو چھڑا لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں