5

دنیا کے امیر ترین مرد خاتون نیوز اینکر عشق میں مبتلا

واشنگٹن:ایما زون کے بانی 55 سالہ معروف امریکی بزنس مین جیف بیزوس میکسیکن نژادخاتون نیوز اینکر لورن سانچیز کے عشق میں مبتلا ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق بیزو س سے عمر میں چار سال چھوٹی سانچیز کا گزشتہ سال ان سے تعارف ہوا تھا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے ۔بتایا گیا ہے کہ اسی خاتون کی وجہ سے بیزو س کی بیوی امریکی ناول نگار میکینزی نے بیزوس سے 25سالہ بندھن توڑ دیا تھا۔واضح رہے سانچیز بھی طلاق یافتہ ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیزوس 137ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین مرد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں