3

حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاری کی فضا بہتر ہوئی ،میاں زاہد

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا سرمایہ کاری کے فروغ ، ٹیکس سسٹم میں بہتری، کاروبار میں آسانی کے ریفارمزمنصوبوں اور وزیراعظم عمران خان کے کامیاب بیرون ملک دوروں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کی فضا بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ چین کے اشتراک سے سی پیک منصوبوں کے ساتھ کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ روزگا ر میں اضافہ ہوگا۔ کمیونٹی سے گفتگو میں میاں زاہد حسین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں حائل تمام رکاوٹوں کو حکومت دور کرے اور حقیقی تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی آمدنی بڑھے اور غربت میں کمی آئے ۔ دنیا کو پاکستان کا بہتر امیج پیش کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے اور ملک میں کاروباری آسانی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے متعین کردہ منصوبوں پر پیش رفت تیز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں