6

بھارتی فلموں کے ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

ممبئی (شوبزڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90 کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں تھی جسے فوری پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مہیش کئی سالوں سے اکیلے فلیٹ میں رہ رہے تھے اور بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی طور پر پریشان تھے جب کہ 15 سال بعد انہوں نے گووندا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم رنگیلا راجہ میں بھی کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں