4

ایل این جی کارگو لنگر انداز نہ ہوسکے،ملک میں گیس بحران جاری

ملک میں گیس بحران تاحال جاری ہے اور اس میں کمی کے لیے اقدامات تاحال نہ کئے جاسکے۔بندرگاہ پر ایل این جی کارگو لنگر انداز نہ ہوسکے،ملک میں گیس بحران جاری ہے۔ پاکستان میں 4 بڑے پاورپلانٹس بند ہیں جبکہ 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی ہے۔ بھکی، بلوکی، حویلی بہادرشاہ ، گدو747 پاور پلانٹس بند ہوگئےہیں۔ملک میں ایک بار پھر گیس بحران شدت اختیار کر گیااس کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی گیس لوڈ شیڈنگ اورکم پریشر کا سامنا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ طلب اور رسد میں 50 فیصد کا شارٹ فال ہے،440 کی بجائے 220 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی دستیاب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں