5

ایس ای سی پی:جنوری میں 1317نئی کمپنیاں رجسٹر ڈ

اسلام آباد :سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے جنوری میں 1317 نئی کمپنیاں رجسٹرڈکیں،کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 95 ہزارسے زیادہ ہوگئی۔ نئی رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں 73 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 24 فیصد سنگل ممبر، 3فیصدپبلک ان لسٹڈ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔سب سے زیادہ 214کمپنیاں ٹریڈ کے شعبے میں اور دوسرے نمبر پر شعبہ خدمات کی 185کمپنیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں