4

افغانستان: نیٹو فورسز کے فضائی حملے میں خواتین، بچوں سمیت 21 عام شہری جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں نیٹو فورسز کے دو فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 21 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان سینیٹر محمد ہاشم الکوزئی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتا کہ ہلمند میں ایک فضائی حملے میں 13 شہری اور دوسرے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ دونوں حملے ایک روز قبل رات گئے ہملند کے ضلع سانگن میں ہوئے جہاں نیٹو کی حمایت یافتہ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔محمد ہاشم الکوزئی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملوں میں کسی شدت پسند تنظیم کا کوئی جنگجو نشانہ نہیں بنا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد میں سے اکثریت کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ہلمند حکومت کے ترجمان عمر زواک نے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں