2

تنو یر خالد ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میانوالی کی والدہ محترمہ کیلئے تعزیتی اجلاس

میانوالی(آرسی نیوز)ہرذی جا ن نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ان خیا لات کا اظہار عبدالرحمن مسلم ڈپٹی وارڈن تنظیم شہری دفاع میانوالی نے حا جی منظور احمد خان ایڈیشنل چیف وارڈن کے بھائی محمد نواز خان اورتنو یر خالد ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میانوالی کی والدہ محترمہ کیلئے تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا ۔کاروائی کا آغاز حافظ جاوید اقبال خان نے تلاوت کلا م پا ک سے کیا ۔بعد ازاں مر حو مین کیلئے فاتحہ خوا نی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔جمشید کا ظمی ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نے کہا کہ مر حوم محمد نواز خان ایک مخلص معلم تھے ۔ظفر علی بھٹی سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ میانوالی تنظیم کی اچھی روایات ہیں کہ وہ تعزیتی اجلاس منعقد کر تے ہیں ۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر سرگودہا ثنا ء اللہ خان نے بطور خاص شرکت کی ۔ اجلاس میں عملہ سول ڈیفنس آفس میانوالی اور تنظیم شہری دفاع میانوالی کے اعلیٰ عہدیداران و رضا کا ران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں