6

2 روزہ فری آئی کیمپ، 95مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن

بھیرہ( نا مہ نگار ) الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد، لائن مطلوب پراچہ ،کرنل ریٹائرڈ زاہد ممتاز اور جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے امیر عبدالمنعم اعوان نے کہا ہے کہ آنکھیں قدرت کا انمول عطیہ ہیں جن کی حفاظت انتہائی ضروری ہے ،جو لوگ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت آنکھوں کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے عوام کی مدد کرتے ہیں وہ یقینا دنیا و آخرت میں فلاح پائیں گے ، الخدمت ہسپتال بھیرہ میں لگائے گئے 2 روزہ فری آئی کیمپ میں مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں ،محمد فاروق نے بتایا کہ 95 مریضوں کی آنکھوں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں