6

گوشت اور سبزی کی دکانوں کی چیکنگ،قصابوں کو جرمانے

بھیر ہ ( نا مہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے سٹور کو چیک کیا اور مریضوں سے ادویات کے حصول سے متعلق معلومات لیں،انہوں نے ہسپتال کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور حکومت کی جانب سے عوام کو ملنے والی مفت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہ کر یں، واثق عباس ہرل نے شہر میں مختلف بیکریوں سے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے عوام کو معیاری اشیا مناسب نرخوں پر فراہم کریں، انہوں نے گوشت اور سبزی کی دکانیں بھی چیک کیں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر قصابوں سے پانچ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں