7

گرانفروشوں نے ’’ات‘‘ مچا دی،لوٹ مار کا بازار گرم

جوہرآباد:تحصیل خوشاب کی انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی چشم پوشی سے دامن مہاڑ کے صدر مقام خالق آباد ، کنڈ، وہیر، نلی و دیگر علاقوں میں گرانفروشوں کی چاندی ، سبزی فروٹ و دیگر مقامی دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ سماجی ر ہنماؤں عدنان اکبر ، محمد وسیم، راؤ محمد دانیال اور بلال و دیگر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ دامن مہاڑ کے عوام ان لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں، عوام مرغی کا گوشت 160روپے کی بجائے 250روپے سے 300روپے تک خریدنے پر مجبور ہیں۔ اُنھوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اے سی خوشاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ گران فروشوں کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں