6

کسی بھی ریاست کی تعمیر وترقی میں میڈیا کا کردار اہم ہے ،ڈاکٹر نادیہ عزیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کی ر ہنما وسا بق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی تعمیر وترقی او رعوام کے مسائل کی نشاندہی اور ان کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ۔آج کے جدید دور میں جہاں الیکٹرانک میڈیا نے اہم مقام حاصل کر لیا ہے وہاں فوٹو جرنلسٹ کی بھی مسلمہ اہمیت ہے ۔حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ممتاز سماجی شخصیت طارق آرائیں کی طرف سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں