5

ڈاکٹر مسعودنیازی کی معطلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

میانوالی (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈاکٹر طارق مسعود نیازی ایم ایس بینظیر ہسپتال کی معطلی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ،میانوالی کے وکلا تاجر، مذہبی راہنما، ڈاکٹر ز ،صحافیوں سماجی ر ہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے ڈاکٹر طارق مسعود نیازی ایم ایس بینظیر ہسپتال کی معطلی کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،احتجاج میں شدید نعرے بازی کی گئی،ڈاکٹر اکرام اﷲ خان ،ڈاکٹر شیر گل خان ، ظہیر الدین خان ، حسنین خان ، عظمت اﷲ خان، حاجی ملک مشتاق ، امیر عبداﷲ ، طارق اقبال خان ،فلک شیر اور شہر یوں نے شرکت کی ، ریلی سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بینظیر ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر طارق مسعود نیازی کومیرٹ کی پاسداری کرنے معطل کرنا ناانصافی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں