4

پلانٹ فار پاکستان :گورنمنٹ ایلمینٹری سکول میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 46شمالی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈی ای او محمد یاسین نے کی، تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اورمختلف سکولزکے ہیڈ ماسٹر زشریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او مردانہ محمد یاسین نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے تا کہ ہم صاف فضا میں سانس لے سکیں، اس موقع پر انہوں نے تمام سکولز سر براہان کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں اور ہر سکول کی طرف سے کم سے کم 50 درخت ضرور لگائیں جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں