5

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کو وقت پر نمٹا نے کی ہدایت

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام محکمہ جات کی اب تک کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں اے ڈی سی جی خالد مسعود فروکہ ،اسسٹنٹ کمشنرز ،محکمہ تعلیم ،بلڈنگز ،پولیس ،ہائی ویز ،ہیلتھ ،انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھیجی گئی کے ازالہ کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے احکامات جاری کئے کہ پورٹل پر موصول ہونیوالی عوامی شکایات کوجلد نمٹایا جائے اور سست روی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں