8

پاکستان اریگیشن ایمپلائز پاور یونین سب ڈویثرن کالاباغ کی حلف برادری کی تقریب منعقد

داؤدخیل (نامہ نگار)پاکستان اریگیشن ایمپلائز پاور یونین سب ڈویثرن کالاباغ کی حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں سے حلف مرکزی صدر اریگیشن پاور پاکستان عتیق الرحمن خا ن نے لیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کی کوشش ہے کہ محکمہ اریگیشن کے مزدروں کو ان کے حقوق ملیں پاو ر یونین پاکستان کی بنیاد 1973 میں رکھی گئی جبکہ 1993سے اس تنظیم نے باقاعدہ فعال ہے اور اس وقت پورے پنجاب میں فعال ہو چکی ہے اس وقت ہمارے اس تنظیم کے تقریبا 7600ممبران ہیں ہماری کوشش ہے کہ مزدوروں کو اس مہنگائی کے دور میں ان کو بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کو د ووقت کی روٹی کھلا سکیں داؤدخیل میں چیرمین پاور یونین و مرکزی مرکزی نائب صدر پنجاب مرید کاظم کو جو مسائل مزدوروںکے ہیں ان بتائیں ان کے حل ہو نگے باقی مزدور ہم سے خود بھی رابطہ کریں ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے مزدور ہی اس تنظیم کی طاقت ہیں ہم مزدوروں کے جائز مطالبات کی جنگ ہر پلیٹ فارم سے لڑتے رہیں گے چیرمین مرید کاظم خان نے کہا کہ ہم غریب مزدور ہیں اور جناح بیراج پر ہمارے مزدوروں سے چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے جو کہ ظلم ہے جبکہ ان کو چھٹی بھی نہیں دی جاتی ہے اور ہماری تنخواہوں سے انشورنس کی کٹوتی کی جا تی ہے لیکن رقم مرنے کے بعد ملتی ہے اس لیے یہ انشورنس پہلے مزدورں کو ادا کی جائے اور مزدروں کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل مہیاء کیے جائیں ہم نے ہمیشہ افسران کے ساتھ تعاون کیا لیکن ہمارے مزدورں کے ساتھ تعاون نہیں ہوتا ہے چیرمین میونسپل کمیٹی داؤدخیل سردار خان نے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ ذمہ داری بہت اہم ہے اور اب مزدروں کے حقوق کے لیے آپ کو لڑنا ہے اور انہیں تمام بنیادی حقوق دلانا یونین کی ذمہ داری ہے مزدروں کے حقوق کے لیے میرٹ پر کام کریں ہماری جہاں بھی ضرورت ہو گی ہم مزدروں کے حقوق کے لیے آپ کے ساتھ ہو نگے اس موقع پر چیرمین مندہ خیل یوسی پیر محمود شاہ ،ساجد خان ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک عنایت علی بھی تقریب میں موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں