2

ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت،درختوں کا قتل عام جاری

کندیاں : کندیاں کے جنگلات کے بارے میں وزیر اعظم کی کوششوں کے باو جود محکمہ جنگلات کے عملے نے ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر میانوالی کے جنگلات کو تباہ کر نا شروع کر رکھا ہے ، دس سال کے دوران لگائے جانے والی لکڑی خاص کر سفیدہ کاٹ کر ٹرانزٹ پرمٹ کی آڑ میں ٹمبر مارکیٹوں تک پہنچا دیا جاتا ہے ،محکمہ جنگلات کے پاس پچاس کے قریب ایسے لکڑی کے ٹال اور آرا مشینیں رجسٹرڈ ہیں جنہیں ایک ماہ میں دو سے تین لاکھ من لکڑی کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے ،اکثر ٹالوں اور آرامشینوں پر پرائیویٹ لکڑی نہیں ہوتی، یہ لوگ مختلف ٹرک اڈوں اور مقامات پر لکڑی سے لوڈ شدہ ٹرکوں کو پندرہ سے دو ہزار روپئے فی پرمٹ کے حساب سے فروخت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں