6

وزیر اعلیٰ نے سبطین خان کے پیش کردہ ترقیاتی منصوبے منظو ر کر لئے

کندیاں: وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان کی طرف سے پی پی 88 تحصیل پپلاں کی سڑکوں کی کشادگی و تعمیر بارے پیش کئے گئے منصوبوں کی منظوری دیکر انہیں سالانہ بجٹ کے ترقیاتی منصوبوں کی اے ڈی پی میں شامل کرلیا، وزارت مواصلات پنجاب کے کیمونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 29 جنوری 2019 کو جاری نوٹیفکیشن میں پپلاں سے کلور کوٹ روڈ کی کشادگی اور تعمیر، حافظ والا اڈا سے چاہ یاری والا روڈ کی کشادگی و تعمیر، پپلاں سے براستہ طارق آباد واونہ والا روڈ کی تعمیر، پپلاں سے کلور کوٹ روڈ تک جنوبی بائی پاس پپلاں کی کشادگی و تعمیر،کندیاں چشمہ روڈ تا پل سائیفن براستہ طاہر آباد تھل کینال لنک روڈ کی تعمیر،ایم ایم روڈ گولے والا تا واں بھچراں ہرنولی روڈ براستہ 7 ڈی بی اسڑانوالہ روڈ کی تعمیر،ہمت شاہ موڑ گھنڈی تا جنوبی قبرستان میانوالی کی تعمیر، کشادگی و تعمیر رابطہ سڑک چک نمبر 10،11،12 ایم ایل تا 13 ایم ایل، کشادگی و تعمیر پپلاں ہرنولی روڈ تا دوآبہ راجباہ لنک روڈ کی تعمیر اور ہرنولی تا وچو یں بالا براستہ 12 ڈی بی روڈ تعمیر کرنیکی منظوری دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں