4

وادی سون کا قدرتی حسن برقرار رکھنے سرسزوشاداب بنانے کیلئے واک

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وادی سون کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور ماحول کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے صفائی اور شجر کاری مہم کی آگاہی کیلئے ایک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا واک وائی کراس سے شروع ہو ئی اور اختتام سول ہسپتال نوشہرہ میں ہوا واک کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمران نصیر نے کیا اور واک میں سون ویلی سیاسی بیٹھک کے ارکان ملک احسان احمد اعوان، ملک ہادی بخش اعوان، ملک مشتاق احمد اعوان،ماسٹر فرید، محمد علی اعوان، محمد ممتازاعوان، ملک مبشر ،اساتذہ کرام ،طلباء ودیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں