4

فضائی آلودگی کی روک تھام کا منصوبہ فنڈز کی کمی کا شکارہو گیا

سرگودھا(سٹی رپورٹر ) تحفظ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ نے سرگودھا سمیت ریجن بھر برھتی ہوئی فضائی آلودگی کی روک تھام اور مستقل بنیادوں پرجدید طریقے سے ’’ائیر کوالٹی اینڈ کنٹرول سسٹم ‘‘لانچ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مجوزہ ایکشن پلان بھی جاری کر دیا گیا مگر فنڈز اور وسائل کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عملدرآمد مشکوک نظر آ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق تحفظ ماحولیات کے گزشتہ تین سالوں کے جاری کردہ اعدادو شمار اور تجریاتی رپورٹ میں صورتحال کو الارمنگ پوائنٹ سے متجاوز قرار دیئے جانے پرسرگودھا میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک عرصہ سے مراسلت ہو رہی ہے ، جسمیں یہ بھی کہا جا چکا ہے کہ تحفظ ماحولیات کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ آلودگی کو کنٹرول میں لا سکے ، اس ضمن میں تحفظ ماحولیات کے سیکشن آفیسر ٹیکنکل کی جانب سے صوبائی حکومت کو مجوزہ ایکشن پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں عملدرآمد کیلئے فوری طور پر فنڈز کا اجراء ناگزیر ہے ،ذرائع کے مطابق اس نظام کے تحت مختلف مقامات پر سینسرز کے ذریعے فضاء میں آلودگی کے تناسب کی براہ راست نگرانی ممکن ہو سکتی ہے جس سے ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں