6

عمران کی انقلابی پالیسیوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ،ملک حامد وڈھل

جوہرآباد:پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اور میونسپل کمیٹی ہڈالی کے چیئرمین ملک حامد وڈھل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور سرزمین وطن پر معاشی و اقتصادی انقلاب برپا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے ۔ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دُنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا،عمران خان کی انقلابی پالیسیوں کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں