3

صرف وزارت ِ مذہبی امور سے رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائز رز سے ہی ادئیگی حج کیلئے معاملات طے کریں

میانوالی(آرسی نیوز)وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سپریم کو رٹ آف پا کستان کے فیصلہ پر عملدرآمد کر تے ہو ئے رجسٹرڈ حج گروپ آرگنا ئز زکی فہرست وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajinfo.orgپر جاری کی ہے اور عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف وزارت ِ مذہبی امور سے رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائز رز سے ہی ادئیگی حج کیلئے معاملات طے کریں ۔اس سلسلہ میں شہریوں کو خبردار کیا ہے ۔غیر رجسٹرڈ گروپس آرگنا ئزر یا ایجنٹس کے دھوکے میں نہ آئیں ۔وزارت مذہبی امور کی ہدا یت پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس سلسلہ میں عوام الناس کو آگہی فراہم کر نے کیلئے چیف آفیسرز ضلع کو نسل اور چیف آفیسرز میو نسپل کمیٹیز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ضلع بھرمیں نمایاں مقامات پر بینرز ، پینا فلیکس آویزاں کر وائیں تا کہ لوگوں کو بر وقت آگہی ہو سکے اور وہ غیر رجسٹرڈ حج گروپس کے آرگنا ئزر /ایجنسی وغیر ہ کی لوٹ مار سے بچ سکیں ۔اس حوالہ سے مقامی کیبلز نیٹ ورکس کو بھی عوامی آگہی کیلئے پیغامات جاری کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں