18

شیخ زاہد الرحمن نے اچانک داؤدخیل کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولو ں کا دورہ

داؤدخیل (نامہ نگار)سی او ایجوکیشن میانوالی شیخ زاہد الرحمن نے اچانک داؤدخیل کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولو ں کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا سی اوزاہد الرحمن ایجو کیشن نے ہائی سکول داؤدخیل ،گرلز ہائی سکول داؤدخیل ،اسلامیہ گرلز ہائی سکول ،نواز حیات سکول ،انور علی ہائی سکول کا دورہ کیا اور کلاسوں کو چیک کیا اور سکولوں کی بلڈنگز کا جائزہ لیا اور انہوں نے سکولوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے سکولوں کے سربراہان کو مزید کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر آپ کے ادارے اعلی تعلیم دیں گے تو ان کا نام بھی روشن ہو گا اور طلباء کو اعلی تعلیم کے مواقع مہیاء ہو نگے اور اس سلسلے میں جہاں بھی محکمہ ایجو کیشن کی مدد کی ضرورت ہو گی ہم آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے انہوں نے پانچویں کلاس کے سینٹرز کا بھی دورہ کیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں