7

شہباز کیخلاف عدم اعتماد آئی تو وزیر اعظم کیخلاف بھی آئیگی ،طلال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور جہلم کے کچھ لوگوں نے خان صاحب کو باتوں سے مدہوش کیا ہوا ہے ، شیخ رشید کہتے ہیں کہ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں، وہ ضرور آئیں لیکن کسی ایڈونچر کے بارے میں نہ سوچیں، میئر سرگودھا اسلم نوید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا جائے گا،اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی تو پھر عدم اعتماد وزیر اعظم کے خلاف بھی آئے گی،سب کو معلوم ہے کہ وفاقی حکومت چار ووٹوں سے اور صوبائی حکومت ایک ووٹ سے چل رہی ہے ، اس لیے کوئی ایڈونچر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ این آر او نہیں ہو گا، آپ تو کسی کو چھٹی نہیں دے سکتے آپ این آر او کیا دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں