4

سرسبز و شاداب پا کستان پرو گرام پر چار سو ارب روپے خرچ کر یں گے .سبطین خان

میانوالی(آرسی نیوز)وزیر جنگلات ، ما ہی پروری و جنگلی حیات سردار سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر ا بھرا پا کستان اورہر ا بھرا پنجاب پر وگرام کی تکمیل کیلئے تما م تر توانائیاں اور صلا حتیں بر ؤئے کارلا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب پا کستان کے اس پرو گرام پر چار سو ارب روپے خرچ کر یں گے ۔وزیر جنگلات نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں جنگلا ت کو تباہی کے دھا نہ پر پہنچا دیا گیا اورپاکستان میں جنگلات کا کل رقبہ تین فیصد رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں زیا دہ سے زیا دہ بجٹ مختص کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ موجو دہ پنجاب حکو مت اس حوالہ سے قانون میں تبدیلی لا رہی ہے اور ٹمبر مافیا /لکڑی چوروں کو بھاری جر مانے کئے جا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر ما فیا اور لکڑی چوروں کی اطلا ع دینے والو ں کا نا م صیغہ زار میں رکھا جا ئے گا بلکہ ان کو ان جر مانوں سے معقول رقم بھی دی جا ئے گی ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہر نو لی پلا نٹیشن میں مو سم بہار شجر کاری مہم اور پلا نٹ فار پا کستان مہم کے تحت شجر کاری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر نو لی پلا نٹیشن میں 233ایکٹر رقبہ پر شجر کاری کی جا ئے گی ۔وزیر جنگلات پنجاب نے کہا کہ اس سال مو سم بہار شجرکاری مہم کے دوران پنجاب بھر میں سوا کروڑ پودے لگائے جا ئیں گے جبکہ پلا نٹ فار پا کستان پر وگرام کے تحت آئندہ تین ما ہ میں بارہ لاکھ پود ے لگائے جا ئیں گے ۔صوبائی وزیر نے بتا یا کہ آئندہ چار سال میں اس پرو گرام کے تحت پا کستان بھر میں دس ارب پو دے جبکہ پنجاب میں55کروڑ پو دے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ پا کستان ٹو بیکو کمپنی اس مہم کے دوران اس سال ضلع میانوالی میں سات ہزار اورپنجاب بھر میں سات لا کھ پودے لگا ئے جا ئیں گے ۔وزیر جنگلات پنجاب نے کہا کہ ما حولیاتی آلو دگی کے خاتمے ، خوشگوار آب و ہوا اورزیا دہ بارشوں کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور محکمہ جنگلات حکو مت پنجاب ہنگامی بنیادوں پر جنگلات کیلئے مختص کر دہ رقبہ پر سرکاری طور پر اور کمیو نٹی کے تعاون سے نجی اراضی پر شجرکاری کو ممکن بنا رہا ہے ۔وزیر جنگلات نے کہا کہ ہر پا کستانی کو چا ہیے کہ وہ تما م تر وابستگیوں سے با لا تر ہو کر ملکی وقومی مفاد کو ملحوظ رکھتے ہو ئے اپنے حصے کا پو دا لگائے ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ اور رسول اکر م ؐ کا فرما ن ہے کہ جو اس دنیا میں ایک پو دا لگائے گا اسے آخر ت میں اجر ملے گا ۔وزیر جنگلات پنجاب نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب کے زیر اہتمام بلّو کی میں اڑھائی ہزار ایکٹر رقبہ پر شجر کاری کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہر نو لی پلا نٹیشن ایریا میں پو دا لگا کر مو سم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر پا کستان ٹو بیکو کمپنی کے ریجنل منجیر شہزاد احمد جان، ڈی ایف او رانا شا ہد تبسم ، محکمہ جنگلات کے افسران اور تقریب کے شرکاء نے سینکڑوں کی تعداد میں ہر نو لی پلا نٹیشن میں پودے لگا ئے ۔وزیر جنگلات پنجاب سردار سبطین خان نے بعد ازاں دانش سکول کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پر پودا لگا یا ۔انہوں نے اس موقع پر طلبا ء وطالبات کو دانش سکول میں زیاد ہ سے زیا دہ پو دے لگا نے کی ہدا یت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں