7

دُلے والاکی گلیاں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں ،عملہ صفائی غائب

دُلے والا:لے والاکی گلیاں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں عملہ صفائی کہیں نظر نہیں آتا ہے ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف شہر بھر میں آوارہ کتوں کا راج ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف و ہراس پایا جا تا ہے ،اگر کوئی کتاکسی کو کاٹ لے تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، دلے والا کے شہری حلقوں نے افسران بالا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں