27

داؤدخیل میں ایم سی کی جانب سے کمر شل مارکیٹیں ،ہسپتال ،سکول ،ہوٹلوں کو نوٹس جاری

داؤدخیل (نامہ نگار)داؤدخیل میں ایم سی کی جانب سے کمر شل مارکیٹیں ،ہسپتال ،سکول ،ہوٹلوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ بلڈنگ فیس جمع کرائیں اور نقشہ بھی تیار کرائیں ورنہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں گی جس سے پورے شہر داؤدخیل میں مالکان شدید پر یشان ہیں اور انہوں نے ایم پی اے امین اللہ خان سے رابطہ کیا ہے مالکان کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی داؤدخیل 2017میں ایکٹیو ہوئی ہے اور اس سے قبل بنائی گئی مارکیٹوں ،سکولوں ،ہسپتالوں ،اور ہوٹلوں پر ٹیکس عائد نہیں ہوتا ہے لیکن یہ کیسا نیا پاکستان ہے کہ پرانی بنائی گئی بلڈنگوں پر بھی ٹیکس ادا کرنے کے نوٹس دیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اگر یہی صورتحال رہی تو سکول مالکان نے کہا ہے کہ ہم سکول بند کر دیں گے اور بچوں کو سڑکوں پر بٹھا کر تعلیم دیں گے انہوں نے کہا کہ داؤدخیل میں پرائیویٹ سکولوں نے کم فیسوں پر بچوں کو اعلی تعلیم دلائی اور آج سینکڑوں جوان ملک کے اعلی اداروں میں اپنے خدمات پیش کررہے ہیں اسی طرح دوسرے مالکان کا بھی کہنا تھا کہ یہ ظلم ہے اگر اتنے مہنگے ٹیکس لیے گئے تو کوئی بھی بزنس نہیں چلے گا اور ہم تمام سکول ،ہوٹل ،مارکیٹیں ،بند کر دیں گیان تمام مالکان نے ڈی سی میانوالی شعیب جدون سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے ایم پی اے امین اللہ ،ڈی سی میانوالی ،اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال تین افراد کی کمیٹی بنا کر اس مسلئے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ لوگوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور آپ کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گااور ہماری کوشش ہو گی کو اداروں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف پر یشانی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں