7

حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے ،محلاتی سازش روکنا ہوگی،پراچہ

بھیر ہ ( نا مہ نگار )جما عت اسلا می پا کستا ن کے نا ئب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک حقیقی تبد یلی نہیں آسکی،عام آدمی کی تکلیف میں روز بر وز اضا فہ ہو تا جا رہا ہے ،جما عت اسلا می میڈیا ٹرائل نہیں بلکہ بے لا گ احتساب کی حا می ہے ،میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ہر روز اپنی لائن بدل رہے ہیں جس کے با عث استحکا م پیدانہیں ہو رہا، احتسا ب کے نتائج حو صلہ افزا نہیں ،حکو مت ہو یا حزب اختلاف جس نے بھی ملکی دولت لو ٹی اور ملک کو قر ضو ں کی دلدل میں پھنسا یا ان سے دولت واپس لینی چا ہیے تاکہ معیشت کو استحکا م مل سکے ،اس سلسلہ میں نیب کو مز ید ٹھو س اقداما ت کر نا ہو ں گے ،انہو ں نے کہا کہ حکو مت کو اپنی مدت پو ری کر نا چاہیے اور تبد یلی کے لیے کسی بھی محلا تی سا زش کو روکنا ہو گا، شہباز شریف کو اپنے مقدما ت کا سامنا کر نے کے لیے پا ر لیمنٹ کی بیساکھی استعما ل نہیں کر نی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں