7

تعمیر اور مرمت کی وجہ سے بجلی بند رہے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شیڈول کے مطابق درج ذیل 11KV فیڈرزسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ 13 فروری کو گریڈ اسٹیشن بھلوال کے علاقہ للیانی،سخی سلمان، خضرآباد کی بجلی صبح9بجے سے دن 1بجے تک ،14 فروری کو 132کے وی سرگودہاسیکنڈ کے علاقہ سی اے ڈی،انڈسٹریل اسٹیٹ نشترآباد،لاہورروڈ،گنیانوالہ ، آسیاں والہ،باب حرم، انورآباد، روزویلی، افتخار اینڈ کو ،بائی پاس کی بجلی صبح9بجے سے 12بجے تک ،15 فروری کو 132کے وی بھیرہ انڈسٹریل زین پور،میانی سیکنڈ،چن کی بجلی صبح9بجے سے 12بجے ،19 فروری کو 132 کے وی ہیڈفقیراں کے علاقہ پھلروان ، ابدال ہجن ، میانی ، پنڈمکو او رمونا کی بجلی صبح ساڑھے نو بجے سے دن ایک بجے تک ،20 فروری کو 66 کے وی پٹھان کوٹ گریڈاسٹیشن کے علاقہ گلاپوراڈا ، طالب والا ، تیمور سپننگ ملز ، مٹیلہ ، مانگنی ، چک میانہ ، بھاگٹانوالہ ، کانڈی وال اوراحمد والا کی بجلی صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہراڑھائی بجے تک معطل رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں