5

بھکر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں،ڈاکٹر نثار

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی کے بھکر امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، گلی غوری پمپ ، محلہ لال درویش، منڈی ٹاؤن سمیت دیگر مقامات میں صورتحال انتہائی خراب ہے ، سیوریج کا پانی جمع ہو نے سے سڑکیں گلی محلہ سیلاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، صفائی کی ناقص صورتحال یہ ہے کہ بہل روڈ جنوبی ریلوے پھاٹک ، ریلوے گراؤنڈ ، محلہ بہار شاہ قبرستان ، انڈر پاس ، محلہ احمد آباد سمیت کئی جگہوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں