4

’’برین آف بھلوال‘‘ رابعہ نعیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بھلوال:پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام‘‘برین آف بھلوال’’ کے نام سے مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان تحریری مقابلہ جات اول ،دوم ،سوم آنیوالوں میں جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے انعامات تقسیم کئے ، تحریری مقابلہ جات ہوئے میں 1100طلباء نے حصہ لیا جس میں پھلروان کے سکول کی طالبہ رابعہ نعیم نے پہلی ،بھلوال کے نجی سکول کے طالبعلم سیف اﷲ نے دوسری ،بھیرہ سے شہبازاحمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء محمد شعبان،شیرازاحمد،عریج فاطمہ ،علشیبہ نور،ثمرین اکبر،عمارہ نسیم شامل ہیں ،فرید پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طلباء کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں وہیں پر ان طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرکے انہیں کندن بنانے والے اساتذہ کرام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں