17

ایشیاء کی سب سے بڑی نہر تھل تقریبا ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی

داؤدخیل (نامہ نگار)ایشیاء کی سب سے بڑی نہر تھل تقریبا ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی نہر کے چلنے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ 13جنوری کو نہر تھل کو سالانہ ضرروی مرمت کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس نے 31جنوری کو کھلنا تھا لیکن سی پیک منصوبے کی وجہ سے نہر تھل پر بنائے گئے پل کی وجہ سے گیارہ روز بعد کھولا گیا گزشتہ روز سے نہر تھل میں دریائے سندھ سے پانی کھول دیا گیا ہے اور ہر گھنٹے بعد 50کیوسک پانی اس نہر تھل میں چھوڑا جا رہا ہے اس نہر میں عام طور پر ساڑھے سات ہزار کیوسک پانی ہوتا ہے اور اب اسی طرح ہر گھنٹے بعد اس میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوتا رہے گا اب نہر تھل میں پانی آنے سے گندم کی فصل کو پانی وافر مقدار میں مہیاء ہو گا اور گندم کی پیدوار میں بھی اضافہ ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں