7

انشاء اﷲن لیگ پھر سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی،غوث نیازی

جوہرآباد: مسلم لیگ( ن )ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں اور منفی پراپیگنڈاکے باوجود مسلم لیگ( ن) آج بھی پوری طرح متحد اور منظم ہے ،ضلع خوشاب کے عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں،میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت انتخابی سیاست کا حصہ ہے لیکن گذشتہ عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو شکست سے دوچار کیا گیا، انشاء اﷲ ہماری جماعت پھر سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی۔ اس موقع پر محمد آصف بھا نے ،ملک محمد اشرف اعوان نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں