9

پاکستانی ویمنز باؤلنگ اٹیک نے ویسٹ انڈیز کا حساب چکتا کر دیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستانی ویمنز باؤلنگ اٹیک نے ویسٹ انڈیز کا حساب چکتا کردیا جب سیریز کا دوسرا ون ڈے 34 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کردی گئی۔آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ پر دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور چھ وکٹوں پر 240رنزبنائے ۔ سدرہ امین نے 96 رنز میں 14 چوکے لگائے جبکہ ندا ڈار کی 81 رنز کی اننگز سات چوکوں اور دو چھکوں سے آراستہ تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49.4 اوورزمیں 206رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔نتاشا میکلین 82اورسٹیفنی ٹیلر 48رنز بناکر نمایاں رہیں ،ڈیانابیگ نے 4،ثنامیر نے تین اور نشرح سندھو نے 2وکٹیں حاص کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں