3

فخر آبا دچیک پوسٹ پولیس نے دو خواتین سے 25 کلو چرس برآمد

داؤدخیل (ضیا نیازی) فخر آبا دچیک پوسٹ پولیس نے دو خواتین سے 25 کلو چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی جانب سے آنے والی مسافر کوچ کو روک کر چیک کیا گیا تو کوچ میں سوار دو خواتین سے بھاری مقدار میں چرس برامد ہو ئی دونوں خواتین کے ساتھ بچے بھی موجود ہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران منشیات پکڑنے کی دوسری بڑی کاروائی ہے مسافر کوچ اور ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی پولیس تھانہ چکڑالہ نے زیر حراست کر لیا واضح رہے کہ فخر آباد چیک پوسٹ کے عملہ کی جانب سے کئی منشیات فروشوں سے چرس اور ہیروین برامد کی گئی ہے یہ فخر آبا دچیک پوسٹ کی دوسری بڑی کارروائی تھی اس سے قبل کروڑوں روپے کی ہیروین بھی پکڑی گئی ہے ۔۔۔۔۔
کمرمشانی لوڈر کے نیچے آکر مزدر جاں بحق
داؤدخیل (ضیا نیازی) کمرمشانی لوڈر کے نیچے آکر مزدر جاں بحق ہو گیا سلیکا سینڈ پر کام کرنے والا محمد خان مزدور دوران کام لوڈر کے نیچے آگیاسر میں گہری چوٹیں آنے سے جاں بحق ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں