6

کلین اینڈ گیرین پاکستان وزیراعظم اپنے حلقے کو کلین کروا نہیں سکا

داؤدخیل(ضیا نیازی)محلہ سالار,بہرام خیل غربی میں کچھ لوگوں کی جانب سے گندگی گھروں اور گلی میں سرعام ڈالی جا رہی ہے جس سے گلی بند ہو گئی ہے اور گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اہل محلہ کو بھی شدید پر یشانی کا سامنا ہے گھر والے گندگی کی بدبو کی وجہ سے گھروں کے صحن میں نہیں بیٹھ سکتے ہیں اور اس وقت تو محلہ سالار میں گندگی کے ڈھیروں کے انبار لگ گئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی مکمل خاموشی ہے اہلیان محلوں نے چیرمین ایم سی سردار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیں اور گلی میں گند ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اگر یہی صورتحال رہی تو اس گلی میں سے گزرنا بھی محال ہو گا اس لیے اس گندگی کا مناسب بندوبست کر کے اس گندگی کی جگہ مختص کی جائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے اس گندگی کی وجہ سے کئی جلدہ بیماریوں کے پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں