5

داعش کو شکست دینے کا امریکی صدر کا دعویٰ غلط :جرمن چانسلر

برلن (اے پی پی)جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے شدت پسند تنظیم داعش کو شکست سے دوچار کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط قراردیکر مسترد کر دیا ۔مرکل نے کہا کہ داعشی جنگجوؤں کو شام اور عراق میں منتشر ضرور کیا گیا ہے مگر تنظیم کو شکست نہیں دی جا سکی۔جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار برلن میں بیرون ملک انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر زکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس دعوے سے انہیں اتفاق نہیں جس میں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ داعش کو مکمل شکست دے دی گئی ہے ۔مرکل نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ شام میں داعش کو زیادہ علاقوں سے بے دخل کردیا گیا ہے مگر یہ امر باعث افسوس ہے کہ داعش اب ایک غیر منظم تنظیم ہے جو ابھی تک لوگوں کیلئے خطرہ ہے ۔شام میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں دیر پا امن کے قیام کا سفر ابھی لمبا ہے اور امن کی منزل اتنی قریب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں