5

تیل برآمد کرنیوالے 6ممالک کے قرضے جی ڈی پی کے 33فیصد تک پہنچ گئے :آئی ایم ایف

دبئی(اے ایف پی)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ تیل برآمد کرنیوالے 6ممالک کے قرضے جی ڈی پی کے 13فیصد سے بڑھ کر33فیصد تک پہنچ گئے ۔ عرب مالی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008کے عالمی مالیاتی بحران کے 10سال بعد بھی خطے کے ممالک بحران کے اثرات سے نہیں نکل سکے ۔انہوں نے کہا کہ 5سال میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے تیل برآمد کرنیوالے ممالک کو دھچکا لگا ہے ، ان ملکوں میں بظاہر معمولی نمو جاری ہے مگر صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب اور یواے ای کی مالیاتی اصلاحات اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں