6

بگ بیش لیگ:سڈنی تھنڈر کامیابی کے باوجود ٹاپ فور مرحلے سے محروم

کینبرا (سپورٹس ڈیسک)ہوبارٹ ہریکنز نے چار وکٹوں پر 165رنز بنائے ۔ جارج بیلی 54رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں سڈنی تھنڈر نے چھ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔اینٹن ڈیوچچ 47، عثمان خواجہ 36 اورکرس گرین ناقابل شکست 34رنزبنا سکے ۔دوسرے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کیخلاف پانچ وکٹوں کی جیت سے اپنی مہم جوئی کا اختتام کیا۔ پرتھ اسکارچرز نے جوش انگلس اور کپتان مچل مارش کی نصف سنچریوں کی بدولت چھ وکٹوں پر 174رنز بنائے ۔ جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزنے ہدف آخری اوور میں عبور کرلیا۔ جوناتھن ویلز 69اور ہیری نیلسن ناٹ آؤٹ 44رنز پر قابل ذکر رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں