5

پانی عظیم نعمت ہے اس پر زندگی کی بقا کا انحصار ہے اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے:عامرفاروق خان

میانوالی:پانی عظیم نعمت ہے اس پر زندگی کی بقا کا انحصار ہے اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار چئیر مین ٹیم فارگرین میانوالی عامرفاروق خان نے الصفہ سائنس کالج میانوالی میں پانی بچائو۔پودالگائو آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارسے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2025 ء میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ ہے اسلئے ضروری ہے کہ ہم پانی کو ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں اور ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اپنے روزمرہ کے معمولات کو انجام دیتے ہوئے پوری احتیاط سے کام لیں ۔گھرمیں ،مسجد میں ،کالج میں بازارمیں ،غرض ہرجگہ جہاںبھی پانی استعمال کریں اس کے ضیاع کو روکنے کی پوری کوشش کریں کیونکہ رسول پاک ﷺ نے پانی ضائع کرنے سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ ” اگرآپ دریا کے کنارے بھی بیٹھے ہیں تو پانی ضائع نہ کریں ” ۔ سیمینار سے اپنے خطاب میں پرنسپل ادارہ پروفیسر عبدالوحید قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیم تعمیر کرنے کی اشد ضروت ہے تاکہ ہماری معیشت ومعاشرت بہتر ہوسکے اورہمیں پانی جیسی نعمت سے محروم نہ ہونا پڑے ۔معلم ادارہ ریاض اللہ نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اوراپنا فرض ادا کریں ۔انہوں نے ٹیم فار گرین میانوالی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے خودغرضی کے دورمیں بے لوث خدمات انجام دینے پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔اس موقعہ پر موجود سینکڑوں طلبہ نے اپناکرداربھرپورطورپر اداکرنے کا عزم کیا ۔ سیمینارمیںٹیم فارگرین میانوالی کے نائب صدر حماد حسن خان ،فنانس سیکرٹری اسامہ طارق خان،اورمیڈیاکوارڈی نیٹر طلحہ خان بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں