2

پریانکا چوپڑا کا موم کامجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں سج گیا

نیویارک(شوبزڈیسک)بھارت ،امریکہ اور یورپ میں یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کا موم کا بنا مجسمہ شہرت یافتہ مادام تساؤ میوزیم میں سجادیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ ان کی شادی کے 2 ماہ بعد میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے ،ان کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کے نیویارک میں موجود کیمپ میں سجایا گیا جو اب پریانکا چوپڑا کا سسرال بھی ہے ۔پریانکا چوپڑا نے اپنے موم سے بنے مجسمے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا پہلا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بنادیا گیاہے جبکہ مزید 3مجسمے سڈنی ،لندن اور ایشیاکے ایک مادام تساؤ میوزیم کے کیمپس میں سجائے جائیں گے ۔ مومی مجسمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر اداکارہ بے حد خوش دکھائی دیں اور اپنے ہی مجسمے کے ساتھ سیلفی بناتی اورڈانس کرتی نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں