3

غضنفر علی فیڈریشن کی آٹو موٹیو انجینئرنگ کے کنوینر مقرر

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے غضنفر علی خان کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے آٹو موٹیو انجینئرنگ کا کنوینر مقرر کردیا ہے ،
انہیں متعلقہ شعبوں سے نو ارکان کے انتخاب کا اختیار حاصل ہوگا۔ واضح رہے غضنفر علی خان آٹو انڈسٹری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔گزشتہ کئی سال سے فیڈریشن اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے آٹو موٹیو کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ کاٹی کے سینئر نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں