2

شان کی فلم ’’ضرار‘‘ٹریلرتیار

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار شان شاہد کی بطور ہدایتکار زیر تکمیل فلم ضرار کا ٹریلر تیار ہو گیا۔شان شاہد نے ٹوئٹرپر اپنے پرستاروں کے نام ویڈیوپیغام میں کہا کہ فلم ضرار کاٹریلرتیار ہو چکا ہے اسے بہت جلد ریلیز کر دیا جائے گا ،میں پر امید ہوں کہ آپ سب کو ٹریلر پسند آئے گا۔فلم میں اداکار شان شاہد نے مرکزی کردار نبھایاہے ،ہیروئن کے کردار کیلئے دبئی میں ماڈلنگ کرنے والی آرٹسٹ کرن ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ان کے علاوہ فلمسٹار ندیم ،عدنان بٹ ،نیئر اعجاز اور برطانوی اداکار ڈیوڈ لارنس کاسٹ میں شامل ہیں۔شان شاہد کا کہنا تھا کہ یہ جدید طرز کی فلم ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ اور پاکستان میں کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں