5

شام ،عراق :داعش کی شکست ہفتے میں ممکن،ٹرمپ

واشنگٹن(ایجنسیاں)واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا اتحادیوں کو بتادیا جائے کہ آئندہ ہفتے تک 100 فیصد علاقہ ہمارے کنٹرول میں ہوگا ۔شدت پسندوں سے زمین چھن چکی اور داعش کی خلافت ختم کر دی گئی ہے ۔اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ شام سے فوجوں کے انخلا کے باوجود شدت پسندوں کیخلاف لڑائی جاری رکھے گا، داعش کو تباہ کرنے کی کوششیں ترک نہیں کرینگے ۔امریکی اہداف میں کسی طرح کا کوئی فرق نہیں آیا بس اتنا ہے کہ پرانی لڑائی کا یہ ایک نیا موڑ ہے ۔علاقے سے فوجوں میں کمی کا معاملہ زیادہ تر حکمت عملی کی تبدیلی کامعاملہ ہے اور اس کا مشن کی تبدیلی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں