5

اسٹاک ایکسچینج،فروخت کا دباؤ،بیشتر کمپنیوں کے حصص گرگئے

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی رہی ۔ فروخت کے دباؤاورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کے ایس ای100انڈیکس 41500اور41400کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے 172پوائنٹس کی کمی سے 41332 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،کاروباری حجم بھی32فیصدکم رہا جب کہ سرمایہ کاری مالیت میں38ارب71کروڑروپے سے زائد کی کمی ہو ئی ۔کے ایس ای 30اورآل شیئرز انڈیکس میں مندی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں