9

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

حمل

07فروری جمعرات۔سوچ مثبت و پختہ ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔خواہ مخواہ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

ثور

07فروری جمعرات۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

جوزا

07فروری جمعرات۔ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔

سرطان

07فروری جمعرات۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔

اسد

07فروری جمعرات۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی ‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

سنبلہ

07فروری جمعرات۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔

میزان

07فروری جمعرات۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

عقرب

07فروری جمعرات۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بچے راحت کا باعث ہونگے ۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے لہٰذا صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

قوس

07فروری جمعرات۔ مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔

جدی

07فروری جمعرات۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

دلو

07فروری جمعرات۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

حوت

07فروری جمعرات۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں