6

پی ٹی آئی کی جماعت ا س حلقہ میں تبدیلی لائے گی.عبد الرحمن ببلی

داؤدخیل (نامہ نگار)پی ٹی آئی کی جماعت ا س حلقہ میں تبدیلی لائے گی او ر جس کی پہلی کرن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورے کے موقع پر سامنے آئی ہے اور حلقہ میں میگا پراجیکٹ سامنے آئے ہیں جن پر جلد باقاعدہ کاموں کا آغاز ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عبد الرحمن ببلی نے یونین تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خٹک بیلٹ کے علاقوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیاء کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے دو کروڑ سے زاء دکی رقم سے منصوبوں کی منظوری دی ہے جن کی فریبلٹی رپورٹ تیار ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے دو دن بعد ملاقات ہے جس میں مزید علاقے کے مسائل سے آگاہ کروں گا انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹرین چلا رہے ہیں تاکہ عوام کو سستے سفر کی سہولت مہیاء ہو اس سے قبل ماڑی انڈس تا بنوں ریلوے لائن کو سابق حکومت نے بیچ دیا اور پھر نیو گیج منصوبہ لانے کے اعلان کیے لیکن وہ بھی جھوٹ ثابت ہوئے فیری بوٹ سروس جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن اس کو بھی پنجاب حکومت نے جاتے جاتے بند کر دیا جس سے کروڑوں روپے کا حکومت کو نقصا ن ہوا ہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میانوالی کے ملتوی کے سوال پر کہا کہ میانوالی کا ان کا جلسہ کینسل ہو گی اہے وہ صرف نمل کالج کی تقریب میں شامل ہو نگے او ر اب اس حلقے میں ترقیاتی کام ہو نگے اور عوام کی زندگیاں بدلیں گی اور عوام سے جلد مہنگائی کے بادل چھٹ جائیں گے اور ملک بھر میں خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں