6

پی ٹی آئی مزدوروں کی جماعت ہے.عبد الرحمن خان ببلی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )پی ٹی آئی مزدوروں کی جماعت ہے اور وہ مزدروں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہے گی ہماری کوشش ہے کہ ملک کا مزدور خوشحال ہو اور وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کچھ کر سکیں اور انہیں اعلی تعلیم دلا سکیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلقہ پی پی 85عبد الرحمن خان ببلی نے جناح بیراج داؤدخیل میں پاسبان اریگیشن یونین کی تقریب حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے کہ مزدوروں کی خوشی میں شامل ہوا ہوا مزدور اللہ کا دوست ہے اور وہ دن رات مزدوری کر کے اپنے خاندان کے لیے رزق حلال کماتا ہے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے مزدور خوشحال ہو وہ چاہتے ہیں کہ مزدور خوشحال ہو گئے تو یہ ملک خوشحال ہو گا اب نشاء اللہ مزدورں کا استحصال نہیں ہو گا ان کو ان کی مزدوری ملے گی ان پر ظلم نہیں ہو نگے اس حلقہ میں مزدروں کا استحصال کرنے والوں کو پی ٹی آئی انصاف کے کہٹرے میں لائے گی انہوں نے کہا کہ اریگیشن مزدروں کے مسائل جو مجھے بتائے گئے ہیں میں پر سوں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا اور اس میں ان کو آگاہ کروں گا اس سے قبل حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے اور غریب مزدروں کے لیے مزدور دشمن پالیسیاں اپنا کر ان پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے ہیں عمران خان آپ مزدروں کے تعاون سے وزیر اعظم بنا ہے اور چند ما ہ میں وہ اس ملک کو پیرس نہیں بنا سکتے ہیں اس ملک میں تبدیلی کے لیے دو سال لگے گئے دو سال مشکلات ہیں اس کے بعد اس ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اس ملک میں تمام وسائل موجود ہیں جس سے اس ملک کو ترقی کی پٹری پر گامزن کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پاسبان یونین اریگیشن کے مرکزی چیرمین حافظ نصر اللہ ،امیر جماعت اسلامی میانوالی عبد الوہاب خان ،ایکسین غلام شبیر حیدر ،انصاف یوتھ ونگ میانوالی کے صدر جاوید اقبال ملک نے خطاب کے دوران کہا کہ مزدوروںکو گریڈ میں اضافہ دیا جائے اور ایگریمنٹ تمام ملازمین افسران کی برابر ہو وزیر اعظم کا حلقہ ہے اور اس حلقے کی مزدروں کی تقدیر بدلنی چاہیے پاسبان یونین پور ے پنجاب میں اریگیشن کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے وہاب خان نے کہا کہ 8سال تک لیبر یونین فیڈریشن کا صدر رہا ہوں اور مزدروں کے لیے کام کیا اور ان کے لیے جیل بھی کاٹی سیمنٹ فیکٹری میں عوام کے ساتھ طالمانہ رویہ ہے نہ ہی بھرتی کیا جاتا ہے اسی وجہ سے بے روزگاری اور منشیات عام ہو رہی ہے عظیم لوگ بار بار پیدا نہیں ہوتے ہیں عمران خان قائد اعظم کے بعد پاکستان کو بہترین لیڈر ملے ہیں عمرا ن خان ہی قائد اعظم کے خواب پورے کریں گے اور یہ لیڈر شپ مزدروں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرئے گی ۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں