5

پاک ایران گیس منصوبہ ہی توانائی بحران حل کر سکتا ہے ،تسنیم احمدقریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی وسابق وزیرمملکت تسنیم احمدقریشی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پردستخط کیے تھے
یہ منصوبہ ہی پاکستان میں توانائی کے بحران کوحل کرسکتاتھالیکن پیپلزپارٹی کی حکومت کے ختم ہونے کے بعدآنے والی حکومتوں نے اس منصوبے پرعمل درآمدروک دیا،آج پاکستان میں سوئی گیس کابحران انتہائی حدوں تک پہنچ چکاہے پی ٹی آئی حکومت توانائی بحران کے حل میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں