8

پارٹی کے خلاف بیان پر اسلم نیازی کے خلاف سخت رد عمل کا اظہا ر

میانوالی : پاکستان پیپلز پارٹی ہیو من رایٹس کے ضلعی چیئر مین جمیل ملک نے اپنے ایک اخباری بیان میں سابقہ سیکڑی انفارمیشن اسلم نیازی کے پارٹی کے خلاف بیان پر اسلم نیازی کے خلاف سخت رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہ ان جیسے مفاد پرست اور ابنل وقت افراد کی وجہ سے آج میانوالی میں پارٹی کا یہ حال ہے اسلم نیازی جو کچھ عرصہ پہلے پارٹی چھوڑچکا ہے اسے پارٹی کے خلاف بیان بازی کا کوئی حق نہیں اگر اس نے پارٹی کے خلاف بیان بازی جاری رکھی تو پارٹی کارکن اس کا گھیرائو کریں گے اور اس کو اُس کے الفاظ میں سخت جواب دیں گے پارٹی کارکن اپنی ضلعی قیادت میں متحد ہیں گو کہ ضلعی قیادت میانوالی کی تاریخ کی نااہل ترین اور کمزور ترین قیادت ہے ہم آضف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اور ان کے خلاف جیلی کیسز اور میڈیا ٹرائل کی بھر پور مذہمت کرتے ہیں یہ لوگ آصف علی زرداری کا مقابلہ نہیں کر سکتے سندھ حکومت گرانے والے مانگے تانگے کی حکومت کی خیر منائیں جو بہت جلد گرنے والی ہے پی ٹی آئی والے اپنے بے لگام وزیروں کو لگام دے اور ان کو سیاست میں شائستگی سکھاے ورنہ پارٹی کارکن ان کو ان کے لہجے میں جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں